ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر کپتان ، سرفراز ڈراپ،اعظم خان کو پھر ایک موقع

وقت اشاعت :6ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر کپتان ، سرفراز ڈراپ،اعظم خان کو پھر ایک موقع دے دیا گیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ سکواڈ کی کپتانی بابر اعظم کریں گے ۔ سرفراز احمد کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ معین خان کے بیٹے اعظم خان کو ناقص پرفارمنس کے باوجود ایک  موقع دیا گیا ان کی کیربین لیگ میں آخری دو طوفانی اننگز کی وجہ سے سلیکٹرز انہیں منتخب کرنے پر مجبور ہو گئے ۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ   آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود ٹیم کا حصہ ہوںگے ۔

کرکٹ ٹیم کا پندرہ رکنی سکواڈ ۔ فوٹو کریڈٹ:پی سی بی

ریزرو پلئیرز میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر ہیں۔

  آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ اس ایونٹ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے ۔  نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز 17 ستمبر سے شروع ہوگی، یہی سکواڈ نیوزی لینڈ سے سیریز کے لئے بھی ہوگا۔