SUPER PERSONALITY

ملک کی خدمت اولین ترجیح ہے ، سندھ پولیس کی پہلی ہندو ڈی ایس پی پر عزم

وقت اشاعت:16اپریل،2021

سپر لیڈ نیوز، کراچی ۔ ملک کی خدمت کرنا اولین ترجیح ہے ، سندھ پولیس کی پہلی ہندو ڈی ایس پی پر عزم ، ٹیلی فونک گفتگو میں سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی کو اہل خانہ کی کاوشوں کا ثمر قرار دے دیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق جیکب آباد سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے مقابلے کا امتحان پاس کر کےشعبہ پولیس کو چن لیا۔ سندھ پولیس کی پہلی ہندو ڈی ایس پی کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ منیشا روپیتا کا تعلق جیکب آباد  کے پسماندہ نواحی علاقے سے ہے ۔ نمائندہ سپر لیڈ نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہندو برادری ملکی ترقی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔جرائم کے سد باب کے لئے میدان میں اتروں گی ۔

سندھ میں مسائل ہیں مگر ہمیں مل جل کر مسائل کا حل بھی نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری اور اقلیتوں کو مسائل کا بھی سامنا ہے ۔ اپنی کمیونٹی کی  بہتری کے لئے آواز اٹھاؤں گی ۔ اپنے پیغام میں انہوں ہندو برادری کی خواتین کو آگے بڑھنے کی تلقین کی اور واضح کیا کہ محنت کبھی رائیگا ں نہیں جاتی ۔ انہوں نے ہندو لڑکیوں کی  شادی کے لئے جبری مذہب تبدیلی کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

دوسری جانب مریم نواز کی ہدایت پر ایم این اے گھیل داس  کوہستانی  منیشا کے گھر گئے اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔

Related Articles

Back to top button