دی سپر لیڈ، واشنگٹن ڈی سی ۔ ٹرمپ سےبڑاسیاستدان کوئی نہیں ۔ امریکی میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ڈاکٹر فاؤچی کے بیانات کوبغیر اجازت انتخابی مہم کا حصہ بنانے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق امریکی صدر اپنی سیاسی مہم میں تیزی لے آئے ہیں ۔ انہوں نے منگل کے روز ریلی کی قیادت کی اور عوام سے خطاب بھی کیا ۔ حیرت انگیز طور پر امریکی صدر کی انتخابی مہم میں ڈاکٹرفاؤچی کے جملے اور بیانات بھی شامل کرلئے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کو قابو کرنے کے اقدامات کے حوالے سے۔۔صدرٹرمپ نےامریکی سائنسدان اور سی ڈی سی کے سربراہ ڈاکٹر فاوچی کی ایک نہ سنی ۔لیکن انتخابات قریب آئے تو صدرٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے اشتہار میں ڈاکٹر فاوچی کا بیان ڈال دیا۔جس پر امریکی میڈیا میں ٹرمپ کی سیاسی حکمت عملی پرسوالات اٹھائے جارہے ہیں ۔اس کے ساتھ ہی بغیر اجازت ڈاکٹر فاؤچی کے بیانات کو شامل کرنے پر تنقید کی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹرمپ بائیڈن مباحثےنےامریکی سیاسی روایات کاجنازہ نکال دیا
یہ بھی پڑھیئے:پومپیو پر تنقید کیوں ہو رہی ہے ؟
ڈاکٹر فاؤچی نے ٹرمپ انتظامیہ پر ان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمت کے پچاس سالہ عرصے میں کسی صدارتی امیدوار کی کبھی سرِ عام حمایت نہیں کی۔کئی ماہ پہلے دیے گئے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیاگیا۔ یہ سب میری اجازت کے بغیر کیاگیا۔
فاؤچی کی وضاحت کے بعد نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ ٹرمپ سے بڑا سیاستدان کوئی نہیں ۔ اپنے آرٹیکل میں اخبارنے کہا کہ امریکی صدر الیکشن جیتنے کےلئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں
One Comment