زیادہ ٹیسٹ کریں گےتومریض بھی زیادہ ہونگے،ٹرمپ کی انوکھی منطق عوام میں بحث کا باعث بن گئی ۔ پنسلوینیا میں ٹرمپ پھر جارحانہ دکھائی دیئے ۔
سپرلیڈ نیوز کے مطابق امریکی صدر کے رویے میں جارحانہ عنصر بدستور غالب ہے ۔ پنسلوینیا ریلی سے خطاب میں تو انوکھی منطق پیش کر گئے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے زیادہ ٹیسٹ اگر کئے جائیں گے تو مریض بھی زیادہ ہوں گے۔ تو ٹیسٹ ہی کم کئے جائیں ۔ اس جملے پر ریلی کے شرکا بھی مسکراتے رہے بعض ان کےحق میں نعرے لگاتے رہے ۔ڈونلڈٹرمپ بھی یہ بات کہہ کر مسکرا دیئے ۔
امریکی صدارتی انتخابات میں سات روز باقی ہیں۔ ایسے میں ٹرمپ اپنی کورونا پالیسیوں کا بھرپور دفاع کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی حریف جوبائیڈن نےصدرٹرمپ پر کڑی تنقید کا سلسلہ بھی جاری رکھاہوا ہے ۔ ایک چھوٹے جلسےسے خطاب میں بولے کورونا وبا کے دوران ٹرمپ امریکی تاریخ کے ممکنہ بدترین صدر ثابت ہو سکتے ہیں ۔یا تو انہیں معلوم نہیں وبا سے کیسے نمٹنا ہے یا پھر انہیں پروا ہی نہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
کورونا کیس بڑھا چڑھا کر بتانے کےصدرٹرمپ کے الزام پربھی جوبائیڈن آگ بگولا نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ آخر اس شخص کے ساتھ مسئلہ کیا ہے ؟انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر شعبے میں من مانیاں کر کے مخالف رائے کی حوصلہ شکنی کی ۔امریکی کورونا کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہےہیں مگر صدر ٹرمپ کا رویہ غیر سنجیدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی عوام مزید ڈونلڈ ٹرمپ کو برداشت نہیں کرسکتے۔ اگر یہ دوبارہ مسلط ہو گئے توعوام کو مزید پریشانیوں کے بھنور میں پھنسنا ہوگا۔ زیادہ ٹیسٹ کریں گےتومریض بھی زیادہ ہونگے،ٹرمپ کی انوکھی منطق پر بائیڈن انہیں مسخرہ کہتے رہے۔