SUPER WORLD

سعودی عرب میں میوزیکل کانسرٹس کی بحالی کا اعلان

وقت اشاعت :5جون 2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ سعودی عرب میں میوزیکل کانسرٹس کی بحالی کا اعلان  کر دیا گیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لگی پابندی ہٹا لی گئی ۔

سپر لیڈ نیوز مانیٹرنگ سیل کے مطابق سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں محافل موسیقی کی بحالی کا اعلان کردیا ہے ۔کورونا وائرس کی وجہ  حفاظتی اقدامات کی وجہ سے کنسرٹس پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔ تاہم وزارت ثقافت نے ایک اجلاس کے بعد پابندی ہٹا لی ۔  سعودی حکام کے مطابق پہلے کی طرح بڑے میوزیکل کانسرٹس نہیں ہوں گے ۔ البتہ چالیس فیصد شرکا کے ساتھ کانسرٹس کی اجازت دی گئی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ محافل موسیقی میں شرکت کرنے یا حصہ لینے والے فن کاروں کے لیے کورونا ویکسی نیشن ضروری ہے ۔ جس میوزیکل ایریا میں ایس او پیز کی خلاف ورزی نظر آئی اسے سیل کر دیا جائے گاجبکہ انتظامیہ کو جرمانہ کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button