پاکستان کو افغانستان میں من پسند حکومت کی خواہش نہیں رکھنی چاہیے ، عمران خان

وقت اشاعت :5جون 2021

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ پاکستان کو افغانستان میں من پسند حکومت کی خواہش نہیں رکھنی چاہیے ، عمران خان  نے رائٹرز کو انٹرویو میں قومی پالیسی کی تبدیلی کی بات کر دی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو میں افغان پالیسی   میں تبدیلی کا عندیہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے پاکستان کی یہ پالیسی رہی ہے کہ افغانستان میں اسلام آباد کی پسند کی حکومت رہے تاہم اب ایسا نہیں ہورہا ۔ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں عوام کی پسند کی حکومت آئے جو افغان عوام کی ترجمانی کرے ۔ ایسے پاکستان کا کوئی عمل دخل ختم ہو جائے گا۔ اس پالیسی کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ آئندہ اگر کوئی گڑ بڑ بھی ہوئی تو پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑے  گا۔ پاکستان افغانستان میں دیر پا امن کا ہی خواہاں ہے ۔

غیر ملکی افواج کے مکمل انخلاء سے قبل افغانستان کا مسئلہ حل  ہو جانا چاہیے ۔ ہم افغانستان میں جنگ کے خواہاں نہیں ہوسکتے ۔امریکی افواج کے انخلاء کو طالبان اپنی فتح سمجھ رہے ہیں۔ حقیقت میں ایسا نہیں ۔ فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔  افغانستان کا مسئلہ مزید الجھ گیا تو سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوگا۔ اس حوالے سے ہماری حکومت میں بھی تشویش پائی جاتی ہے ۔ بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہندوستان سے کشمیر کی  اصل حیثیت بحال ہونے تک بات نہیں ہو سکتی ۔ اگر مودی حکومت نے کشمیر پر لچک دکھائی تو پاکستان ضرور مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار ہے ۔