دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کراچی ۔ پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا مشتبہ کیس آگیا، حتمی رپورٹ میں دو ہفتے لگیں گے ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان میں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ ہواہے ۔ کراچی میں ایک 65سالہ خاتون میں وائرس پایا گیا ۔ طبی ماہرین کے مطابق خاتون میں علامات تقریبا وہی ہیں جو برطانیہ میں کیسز کی ہیں تاہم حتمی طور پر تحقیقات کے بعد ہی کوئی رائے دی جا سکے گی ۔ خاتون کی فیملی کے تین افراد میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ہے ۔
وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو کا کہنا ہے کہ اومی کرون کا کیس ابھی مشتبہ ہے۔تصدیق کے لیے ایک سے دو ہفتے لگیں گے۔ماہرین اس وائرس پر تحقیق کر رہے ہیں ۔ اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیس کی جینومک اسٹڈی جاری ہے۔مشتبہ مریضہ نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی تھی ۔ خاتون ضلع شرقی کی رہائشی ہیں جن کے گھر کی گلی سیل کر دی گئی ہے