SUPER KNOWLEDGE

کیاچاند پرکوئی جھونپڑی ہے؟چین نےتحقیقات کیلئے اپنی چاند گاڑی روانہ کردی

وقت اشاعت :12دسمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، واشنگٹن ڈی سی ۔  کیاچاند پرکوئی جھونپڑی ہے؟چین نےتحقیقات کیلئے اپنی چاند گاڑی روانہ کردی۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  خلاؤں  کی تسخیر کے لئے چینی اور امریکی خلائی ادارے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے میدان میں ہیں۔ چینی خلائی ادارے  نے چند روز قبل ایک تصویر جاری کی جس سے یہ ظاہر ہو رہا تھا کہ چاند پر کوئی منفرد چیز ہے ۔ یہ چیز کیا ہے تحقیقات جاری ہی تھیں کہ ناسا بھی میدان میں کود پڑا اور چینی دعوے کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ اسی دوران چین نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے مزید  تحقیقات کے لئے اپنی خلائی گاڑی چاند کی جانب بھجوا دی ۔یہ پراسرارچیز چین کی چاند گاڑی سے 80میٹردور دیکھی گئی تھی۔اس تصویر کے بعد  اب اس روور کو اسی جھونپڑی نما پراسرار چیز کی  جانب روانہ کردیاگیاہے۔۔انجینئرزکے مطابق چاند گاڑی کو اس جگہ تک پہنچنے میں 3ماہ لگ سکتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button