شہباز شریف کے خلا ف منی لانڈرنگ کا کیس، ثبوتوں کا ٹرک لانے کا ایف آئی اے کا دعویٰ کتنا سچ ہے ؟

وقت اشاعت :6جنوری2022

علی نقوی ، دی سپر لیڈ ڈٹ کام ، لاہور۔ شہباز شریف کے خلا ف منی لانڈرنگ کا کیس، ثبوتوں کا ٹرک لانے کا ایف آئی اے کا دعویٰ کتنا سچ ہے ؟بینکنگ کورٹ میں سب واضح ہوگیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق لاہور کی  بینکنگ عدالت میں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت ایف آئی اے حکام ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے جس پر عدالت نے ادارے کی خوب سرزنش کی اور سخت ریمارکس دیئے ۔  ڈیوٹی جج نے کہا شہباز شریف کے خلاف ثبوتوں  کا ٹرک کہاں رہ گیا ؟

منی لانڈرنگ  کیس میں بینکنگ کورٹ  نے ایف آئی اے سے  سخت سوال پوچھے ۔ جج نے ریمارکس دیئے 16 ماہ ہوگئے  ایف آئی اے نے اب تک تفتیش  مکمل  نہیں کی۔کیا اس محکمے کا کوئی  وارث ہے؟ کس کو طلب کریں ؟َکیوں نہ تحقیقاتی ٹیم کو شوکاز نوٹس جا ری کر دیں ۔ آپ کے ڈائریکٹر نے کہاتھا کہ  ثبوتوں کا اتنا ریکارڈ ہے کہ ٹرک بھرا جا سکتا ہے! اب کہاں رہ گیا ٹرک ؟  بینکنگ کورٹ کا ایف آئی اے کو دس روز میں تفتیش  مکمل کرنے کاحکم  سامنے آگیا جبکہ  شہباز شریف اور حمزہ شہباز   کی عبوری ضمانت میں چودہ جنوری تک توسیع کر دی گئی ۔

 عمران ، شہزاد اکبر ثبوتوں  کے ٹرک سمیت لاپتہ ہیں ، مریم اورنگزیب

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا شہبازشریف کیخلاف جھوٹے الزامات کےثبوتوں کےصندوق عدالت کیوں  نہیں پہنچائےجاسکے؟ عمران صاحب ،شہزاد اکبرشہباز شریف کیخلاف ثبوتوں کا ٹرک لے کر لاپتہ ہیں۔

روزانہ سماعت کی درخواست کرنے والے انویسٹی گیشن رپورٹ جمع نہیں کراسکے۔  شہباز خاندان کو غیر قانونی طورپرجیلوں میں رکھا گیا۔ کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔