دی سپر لیڈ، ملتان ۔ نیشنل ٹی20کپ کادھواں دھارآغاز ہو گیا ہے ۔ پہلے روز دفاعی چیمپئن ناردرن ٹیم نے خیبر پختونخوا کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
نیشنل ٹی 20 کپ میں پہلے روز بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی ۔ ملتان سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن کے حیدر علی نے صرف اڑتالیس گیندوں پر 90 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر کرکٹ کے شائقین کو خوش کر دیا۔ 243 رنز کے تعاقب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم صرف 163 رنز بناسکی۔
یہ بھی پڑھیئے:حد سے زیادہ اعتماد یا کرکٹ کا اصل مسیحا؟
ناردرن کی طرف سے حیدر علی اور ذیشان ملک نے 180 رنز کی شراکت قائم کی۔ حیدر علی نے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش سٹروکس کھیلے۔ ان کا ساتھ ذیشان ملک نے دیا جنہوں نے 47 گیندوں پر 77 رنز بنائے ۔ جواب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بناسکی۔ صاحبزادہ فرحان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ بہترین اننگز پر حیدر علی کومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔
نیشنل ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے ۔اس ایونٹ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو زمبابوے کے خلاف سیریز میں چانس دیا جاسکتا ہے ۔ ینگ ٹیلنٹ کو قومی ٹیم میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق ایونٹ سے پی ایس ایل کے لئے بھی کھلاڑی ملیں گے ۔ جس سے پی ایس ایل کا آئندہ سیزن مزید بہتر ہوگا۔ ایونٹ میں تمام صوبوں سے کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ وزیراعظم کے نئے کرکٹ پلان کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔