کیاتماشالگارکھاہےامریکہ والوں نے؟ یہ طنز لگایا ہے ایرانی سپریم لیڈر نے ، جن کا کہنا ہے کہ ایک شخص بتا رہا ہے کہ امریکی تاریخ کے دھاندلی زدہ الیکشن ہوئے ہیں ۔
سپرلیڈ نیوز کے مطابق امریکی الیکشن کے نتائج میں مسلسل تاخیر پر دنیا بھرمیں سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ ایسے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ٹویٹ کیا کہ یہ کیا تماشہ ہے! ایک شخص کہہ رہا ہے کہ یہ امریکی تاریخ کےمتنازع ترین الیکشن ہوئے ہیں ۔ یہ دعویٰ وہ شخص کر رہا ہے جو اس وقت امریکاکا صدر ہے ۔
ایرانی سپریم لیڈر نے لکھا امریکی انتخاب اور جمہوریت کی حقیقت یہ ہے کہ مخالفین کہہ رہےہیں ٹرمپ الیکشن میں دھاندلی کرانا چاہتے ہیں ۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات اور پوسٹل بیلٹ ووٹ کے تھیلوں پر اعتراض کے بعد کئی ریاستوں میں نتائج کے خلاف درخواستیں بھی دائر ہو رہی ہیں ۔