کوروناکی دوسری لہرکےباوجودتعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنےکااعلان

دی سپر لیڈڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ کوروناکی دوسری لہرکےباوجودتعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنےکااعلان کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اس حوالے سے ابہام دور کر دیا۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق ملک میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ جمعہ کےروز بھی ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔ وزارت تعلیم کا اس حوالے سے بڑھتے کیسز پر ایک جائزہ اجلاس ہوا۔جس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمودنے کی ۔ انہوں نے واضح کردیا کہ تمام وزرائے اعلیٰ اور سیکرٹری تعلیم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اب سکول یا کالج بند نہیں کئے جائیں گے ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں وزارت صحت کے حکام نے مجموعی صورتحال پر بریفنگ بھی دی ۔

شرکا نے اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں ۔۔لہٰذا کوروناکی دوسری لہرکےباوجودتعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنےکااعلان کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق  اجلاس میں آٹھویں، نویں اور دسویں کے بورڈ امتحانات پرکوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔ اسی طرح پنجاب میں  موسم سرما کی تعطیلات بھی کم رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگومیں شفقت محمود نے کہاکہ سکولوں اورکالجز میں ایس اوپیز کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ اگر کسی بھی تعلیمی ادارے میں کورونا سے بچاؤ کے قوانین پر عمل نہ ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی ۔