افغان طالبان کے حملے جاری، تین روز میں 6شہروں پر قبضے کا دعویٰ

وقت اشاعت :10اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کابل ۔ طالبان کا تین دن میں 6صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کا دعویٰ، پیش قدمی میں تیزی ، بمباری میں بھی شدت آگئی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق طالبان  قندوز میں متعدد سرکاری عمارتوں پرقابض ہوگئے۔ تین روز میں چھٹے صوبائی دارالحکومت پر قبضے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے ۔ جس کی بعض افغان حکام نے تصدیق اور متعدد نے تردید کی ہے ۔ افغان طالبان کی جنگ بندی معاہدے کی تردید بھی سامنے آگئی ہے ۔افغان وزار ت دفاع کا کہنا ہے کہ طالبان  کیخلاف جاری آپریشن میں مزید جنگجو579 ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کامیابیاں مل رہی ہیں ۔ کابل میں قائم امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا  ہےکہ  طالبان کے  مسلسل حملے انہیں قانونی حیثیت کے قریب نہیں لائیں گے۔