سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے رانا شمیم کے الزامات کی تردید

وقت اشاعت :16نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے رانا شمیم کے الزامات کی  تردید سامنے آگئی ۔  

 دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق دو بڑے سابق جج صاحبان آمنے سامنے آنے کے بعد دونوں جانب سے الزامات کی بارش ہو گئی ۔ ثاقب نثار نےسابق چیف جسٹس گلگت بلتستان راناشمیم سےمتعلق خبر کی  تردید کر دی  اور کہا کہ رانا شمیم سفید جھوٹ بول رہے ہیں اس پر انہیں کیا کہا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ رانا شمیم عہدے کی ایکسٹینشن مانگ رہے تھے جومیں نے منظور نہیں کی۔ایک مرتبہ رانا شمیم نے مجھ سے ایکسٹینشن نہ دینے کا شکوہ بھی کیا تھا۔ اس الزام کے جواب میں رانا شمیم نے بھی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار کو میری مدت ملازمت میں توسیع کا کوئی اختیار نہیں تھا۔اس خبر کے بعد ثاقب نثار کا ایک اور بیان میڈیا کی زینت بنا جس میں انہوں نے کہا کہ ایکسٹینشن کے حوالے سے انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا تاہم  ثاقب نثار کی دوسری تردید کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔