دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پرتشدد کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں گے،آرمی چیف کا دو ٹوک اعلان، جارحانہ پالیسی کا عندیہ دے دیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کی جانب سے عوام اور مسلح افواج کی درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی مذموم کوشش کو عوام کی حمایت سے ناکام بنایا جائے گا۔ امن و استحکام کے عمل کو خراب کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ پاک افواج تنصیبات کے تقدس کی خلاف ورزی کی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی۔ہم امن اور استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نو مئی کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اس پراکسانے اور عمل کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی لی ۔