BREAKING

گوجرانوالہ میں ن لیگ کےجلسےسےپہلے اعلیٰ پولیس افسرتبدیل

دی سپر لیڈ، گوجرانوالہ ۔ گوجرانوالہ میں ن لیگ کےجلسےسےپہلے اعلیٰ پولیس افسرتبدیل کر دیئے گئے ہیں ۔  سی پی او گوجرانوالہ کا تبادلہ  کر دیا گیا ہے ۔ بابر سعید نےبغاوت کے مقدمے  کی مخالفت کی تھی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق گوجرانوالہ  میں ن لیگ کے جلسے سے پہلے اچانک بڑے پیمانے پر پولیس تبادلے سامنے آئے ہیں ۔ سی پی او بابر سعید نے کیپٹن  ریٹائرڈ صفدر بغاوت  کیس میں نامزد تمام 26افراد کو شامل تفتیش کرنے کی مخالفت کی تھی ۔ اس کے بعد بعض سینئر افسران نے ایک اجلاس میں ان کی تائید کی ۔تاہم اعلیٰ حکام کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ۔۔ وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں سی پی او نے من پسند ایس ایچ اوز لگانے سے انکار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:مریم نواز کو جواب دیا تو سیاسی زلزلہ آجائے گا، شیخ رشید

واضح رہے کہ  گوجرانوالہ میں ہی ن لیگی رہنما صفدر ملک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج مقدمے میں ۔۔ایم پی اے عمران خالد بٹ بھی نامزد ہیں ۔ کیپٹن صفدر نے عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ کے دوران کہا تھا کہ۔۔ حکومت گرانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا جانا چاہیے ۔

سی پی او بابر سعید کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ جس کی رو سے انہیں عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم ملا ہے ۔ گوجرانوالہ کے ہی ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر فہد مختار، ایس پی صدر اور ایس پی سٹی کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے  

Related Articles

Back to top button