BREAKINGSUPER WORLD

کالعدم لشکر اسلام کا سربراہ منگل باغ آفریدی ہلاک

کالعدم لشکر اسلام کا  سربراہ منگل باغ آفریدی ہلاک  ہو گیا۔ وائس آف امریکا کےمطابق منگل باغ آفریدی کے گھر کے باہر بارودی سرنگ بچھائی گئی تھی ۔

امریکی میڈیا کے مطابق  منگل  باغ ننگرہار میں  ر ہائش پذیر تھا۔ گھر سے باہر نکلا تو دھماکے کی زد میں آگیا۔ منگل باغ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدہ ہو کر اپنا دھڑا بنایا تھا۔

گورنر ننگرہار ضیاءالحق امر خیل نےمنگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ منگل باغ کے گروپ کالعدم لشکر اسلام نے ابھی تک خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

حکومت پاکستان نے منگل باغ کے سر کی قیمت دو کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی ۔ منگل باغ  پاکستان میں کئی دہشت گردی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ امریکا نے بھی منگل باغ کی گرفتاری پر تین ملین ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔

Related Articles

Back to top button