ENTERTAINMENT

فیروز خان کا بڑھتا غصہ ، کئی اداکاروں کو   نوٹس بھجوانے کے بعد شرمین عبید کو بھی ریڈار میں رکھ لیا

وقت اشاعت:23مارچ2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، کراچی ۔ فیروز خان کا بڑھتا غصہ ، کئی اداکاروں کو   نوٹس بھجوانے کے بعد شرمین عبید کو بھی ریڈار میں رکھ لیا ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے اداکار فیروز خان کی جانب سے دائرہتک عزت کے دعوے پر شرمین عبید چنائے کو نوٹس جاری کردیا ۔ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اداکارفیروزخان کی جانب سے شرمین عبید چنائے   نے  دعوے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شرمین عبید چنائے نے جھوٹی مہم چلاکر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

فیروز خان کی جانب سے دائر دعوے میں کہا گیا ہے کہ شرمین عبید چنائے نے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کی مہم چلائی ہے، ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کے خلاف ٹوئٹس کی گئیں لہٰذا شرمین عبید چنائے معافی مانگیں یا پانچ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

عدالت نے شرمین عبید چنائے کو 4 اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ 

Related Articles

Back to top button