ENTERTAINMENT

پیسےکہاں سےآتےہیں؟اداکارہ ثناسے تحقیقات

وقت اشاعت:27اکتوبر

سپر لیڈ ، لاہور۔ پیسےکہاں سےآتےہیں؟اداکارہ ثناسے تحقیقات شروع کردی گئیں ۔ ایف بی آر نےٹیکس معاملات کی چھان بین کے لئے پانچ سال کی ٹریول ہسٹری بھی مانگ لی۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق ایف بی آر نے فنکار برادری سے ٹیکس کےحوالے سے چھان بین شروع کر دی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اداکارہ ثنا فخر کو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ جس میں ان کی آمدن اور ٹیکس کی بابت پوچھا گیا ہے۔ ادارے نے ثنا سے ان کی ٹریول ہسٹری بھی مانگ لی ہے ۔

ایف بی آر نے اداکارہ ثناء کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات کیلئے ایف آئی اے کو  بھی خط لکھ دیا ہے ۔ فیڈرل بیورو آف ریونیو نے ایف آئی اے سے 5سال کے دوران بیرون ملک دوروں کی تفصیلات مانگی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

فلمسٹار ثناء فخر نے سال 2019میں اپنی آمدن 13لاکھ 58ہزارروپے  ظاہر کی جبکہ79ہزار759روپے ٹیکس ادا کیا ۔ ایف بی آر کے مطابق  ثناء نے اپنے گوشواروں میں پراپرٹی انکم ظاہرکی ہے جبکہ ٹیکس اس حساب سے بہت کم دیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button