ویناملک کی اپنےسابق شوہرکوجبری لاپتہ کرانےکی دھمکی سامنے آئی ہے ۔ اس کا دعویٰ ان کے سابق شوہر اسد خٹک نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا ہے ۔
سپرلیڈ نیوز کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے اسد خٹک سے دو ہزار اٹھارہ میں خلع لے لی تھی تاہم انہوں نے دونوں بچے اپنے پاس رکھےہیں ۔ اس حوالے سے مختلف ٹی وی چینلز کو دیئے گئے انٹرویوز میں اسد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وینا ملک نے انہیں کچھ عرصہ قبل لاپتہ کرانے کی دھمکی دی تھی ۔
وینا ملک نے بھی ایف آئی اے کو جوابی درخواست دے دی
انہوں نے کہا کہ دبئی سے ان کے بچوں کو جھانسا دے کر پاکستان لایا گیا جبکہ ان کے بچے امریکی شہریت رکھتےہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وینا نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں اور کہا ہے کہ اگر انہوں نے بچوں کا مطالبہ نہ چھوڑا تو غائب کر دیئے جاؤ گے ۔ واضح رہے کہ اسد خٹک نے بچوں کی حوالگی کے لئے ایف آئی اے کو بھی درخواست دے رکھی ہے جبکہ اپنی سابق اہلیہ کو پچاس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھی ارسال کر رکھا ہے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق وینا ملک نے بھی سوشل میڈیا پر اسد خٹک کی جانب سے ان کی کردار کشی کا کہہ کر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو ایک درخواست دے رکھی ہے ۔
وینا ملک نے ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لئے اسد خٹک انہیں بلیک میل کر رہےہیں ۔ ویناملک نےمجھےلاپتہ کرانےکی دھمکی دی،اسدخٹک کے اس دعوے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث جاری ہے۔بعض صارفین اسد خٹک کی حمایت کرتے ہوئے ان سے ہمدردی جتا رہےہیں ۔ دوسری جانب وینا ملک کے حمایتیوں کی تعداد انتہائی کم ہے ۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق وینا ملک پہلےہی ملک کی بدنامی کا باعث بن چکی ہیں جبکہ اب پاک فوج کی حمایت پر مبنی ٹویٹس کر کے جذبہ الوطنی دکھانا چاہتی ہیں ۔ بعض ذرائع کے مطابق وینا ملک کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی آئی ایس پی آر کا حمایت یافتہ ہے ۔