ENTERTAINMENT

فرانس کادرزی دنیاکاسب سےبڑاڈیزائنر کیسےبنا؟

وقت اشاعت :29دسمبر 2020

فرانس کادرزی دنیاکاسب سےبڑاڈیزائنر کیسےبنا؟ بابائے فیشن پیئر کارڈن 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اپنے نام کو برانڈ بنانے والے کامیاب فیشن ڈیزائنر پیئر کارڈن نے ساٹھ  سال تک فیشن انڈسٹری پر راج کیا ۔

پیئر کارڈن نے پرفیومز سے لے کر کاروں تک کے بڑے کاروبار کئے ۔ پیئر کارڈن اپنے ہم عصر فیشن ڈیزائنرز کے لیے ایک مثال تھے ۔ پیئر کارڈن پچاس کی دہائی میں  ملبوسات کو ایک برانڈ کے طور پر ڈیپارٹمنٹل سٹورز میں فروخت کے لیے پیش کرنے والے پہلے ڈیزائنر تھے ۔

پیئر کارڈن کا نام ملبوسات ،گھریلو اشیا سے لے کر استعمال کی ہر چیز پر شائع ہوتا تھا اور کروڑوں لوگ اس نام کو بطور فخر دکھاتے تھے ۔وینس میں پیدا ہونے والے پیئر کارڈن ایک عام درزی تھے جو اداکار بننے کا خواب دیکھتے تھے ۔ پیرس منتقل ہونے کے بعد انہوں نے فلم بیوٹی ایڈ دی بیسٹ کے لیے ماسک تیار کئے ۔

لاہورکےایک کیفےمیں بولڈفیشن شو مرکزنگاہ بن گیا

 اس وقت تک غیرمعروف  تھے لیکن بعد میں بڑا فیشن ہاؤس بن جانے والے ادارے کرسچن ڈائر میں ملازمت بھی کی ۔ یہی وہ وقت تھا جب ہر جگہ پیئر کارڈن کا نام گونجنے لگا۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ برانڈز لانچ کر تے رہے اور پوری دنیا میں چھا گئے ۔ ان کے انتقال پر فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button