سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ نیوٹی وی کو ریٹنگ تو مل گئی مگر پیمرا کا پروانہ بھی مل گیا ، پاکستان کے ایک نیوز چینل نیو ٹی وی کے مارننگ شو میں خاتون اور مرد کی لڑائی وائرل ہو گئی ۔ تبصروں کی بھرمار ہوگئی ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق نیو ٹی وی کے سترہ مئی کے مارننگ شو میں کامیڈین اور یوٹیوبر باسط علی شریک ہوئے ۔ مارننگ شو کے مہمانوں کی ڈانس پرفارمنس پر باسط علی کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا جس کے بعد شرکا کے مابین گرما گرم بحث شروع ہو گئی ۔ اس تمام لڑائی میں نہ تو اینکر نے بریک لی نہ ہی پروڈیوسر نے کوئی خلل ڈالا ۔ یوں یہ تمام لڑائی براہ راست نشر ہوئی ۔
اس پروگرام کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے نیو ٹی وی پر طے شدہ پلان کے مطابق ریٹنگ کے لئے لڑائی کا الزام لگا دیا۔ بعض صارفین کے مطابق نیو ٹی وی پہلے بھی ایسے سٹنٹ کر چکا ہے ۔ اب بھی طے شدہ پلان کے مطابق جان بوجھ کر لڑائی کی گئی۔
شو کے شرکا کی باڈی لینگوئیج بھی یہ بتا رہی ہے کہ یہ سب طے شدہ تھا۔ دوسری جانب پیمرا نے اس پروگرام پر نوٹس لیتے ہوئے ٹی وی انتظامیہ کو نوٹس بھجوا دیا ہے ۔ سپر لیڈ نیوز موقف جاننے کے لئے انتظامیہ سے رابطے کی کوشش کی مگر کسی نے بھی موضوع پر بات نہیں کی