دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، لاہور ۔ کرپشن ثابت ہوئی توبےشک قبرسےنکال کرلٹکادینا،شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہو گئی تو ہر سزا بھگتیں گے۔ انتقامی کارروائیوں کی ایسی مثال نہیں ملتی ۔
شہبازشریف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے جھوٹے کیسز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالاہے ۔ ہر کیس میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انتقامی کارروائیوں کی انتہا ہو چکی ہے ۔جب بھی حکومت سے کوئی سوال پوچھو تو الٹا کیسز بنا دیئے جاتے ہیں ۔ علیمہ خان کی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا۔مالم جبہ کیس پر بھی خاموشی ہے ۔قوم پوچھتی ہے آٹا چینی سکینڈل کا کیا بنا ؟ جس کے مرکزی کردار عمران خان اور عثمان بزدار ہیں ۔
یہ بھی پڑھیئے:مریم کی مقبولیت کیوں بڑھ رہی ہے ؟
نیب کا دعویٰ جھوٹ ہے کہ وہ فیس نہیں کیس دیکھتےہیں ۔ اب تو پورے پاکستان کو یقین ہو چکا ہےیہاں فیس دیکھا جاتا ہے ۔عمران خان کی پارٹی فنڈنگ کیس کامعاملہ مسلسل التوا کا شکارہے ۔ کرپشن ثابت ہوئی توبےشک قبرسےنکال کرلٹکادینا،شہبازشریف نےمزید کہا کہ جیل چلا بھی گیا تو میرے ساتھی حکومت کی نا اہلی بے نقاب کرتے رہیں گے ۔ عمران نیازی کو ایک دن اپنے منفی کاموں کا حساب دینا ہوگا۔ مہنگائی میں پسے عوام جلد عمران خان کو سبق سکھا دیں گے۔