SUPER KNOWLEDGE

انڈے کا فنڈا آخر ہے کیا ؟

عظیم  لطیف ، سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ انڈے کا فنڈا آخر ہے کیا ؟سوچیں  ایک پل کے لئے کہ  انڈے ایک طرف سے لمبے اور دوسری طرف سے گول کیوں ہوتے ہیں؟

  کبھی گول گیندوں کو اکھٹے رکھ کر دیکھیں اور ایک طرف انڈوں کو۔ آپ دیکھیں گے کہ گیندوں کے درمیان خلا زیادہ ہے جس کا مطلب زیادہ ہوا گزر سکتی ہے۔ مطلب کہ درجہ حرارت جلدی سے کم ہوگا۔ اب دوسری طرف انڈوں کو اکھٹا رکھیں تو خلا کم سے کم ہوجاتا ہے۔مطلب کم ہوا کا گزر ہوگا ، ان کا درجہ حرارت ایک خاص طرح سے برقرار رہے گا۔ گھونسلوں میں پرندے بھی اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ انڈوں کو ایک خاص ترتیب سے ایک دوسرے سے جوڑ کر رکھتے ہیں تاکہ درجہ حرارت ایک خاص تناسب سے سب انڈوں کو گرم کرے اور تمام بچے ایک ہی وقت پر نکلیں۔

انڈے کی خاص شکل

  ماداؤں کے اندر کا جسم ہی ایسا بنا ہوتا ہے کہ انہیں مسلز کو باقاعدہ دبانا پڑتا ہے اور انڈے کی ایسی ہی شکل اس دباؤ کو برداشت کرنے اور باہر آنے کے لئے ضروری ہوتی ہے ۔

  تیسری بات زمین پر ایک انڈا سیدھا لڑھکائیں اور ایک گیند۔ گیند سیدھا نکل جائے گا جبکہ انڈا گھوم کر واپس آئے گا۔ آپ کے رب نے اسے ایسی شکل اس  لئے دی ہے کہ غلطی سے پرندے کا پاؤں لگ جائے تو انڈا لڑھک کر گھونسلے سے گرنے کے بجائے واپس گھونسلے میں ہی گھومے۔ جو پرندے اونچی چٹانوں اور ٹیلوں پر اپنا ٹھکانہ بناتے ہیں ان کے انڈے زیادہ لمبوترے بیضوی شکل کے ہوتے ہیں  کیونکہ ان کے انڈوں کو زیادہ لڑھکنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

انڈوں کے مختلف رنگ

 اسی طرح گرم علاقوں میں رہنے والے پرندوں کے انڈے ہلکے رنگ کے ،جبکہ انتہائی سرد علاقوں کے پرندوں کے انڈے گاڑھے رنگ کے ہوتے ہیں ،جو دراصل سردیوں میں انکی حفاظت کرتے ہیں۔ شتر مرغ کا انڈے کا چھلکا بہت موٹا ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے تاکہ اس پرندے کے اوپر بیٹھنے کا وزن برداشت کرسکے۔

چھلکے سخت اور نرم ہونے کی وجہ

جو پرندے تو بیٹھ کر انڈے سینکتے ہیں ان کے انڈوں کا چھلکا سخت ہوتا ہے جو کہ انہیں ایک مضبوط کرسی فراہم کرتا ہے  جبکہ دوسری طرف سانپوں کے انڈے جن کا چھلکا نرم ہوتا ہے  کیونکہ سانپ اوپر نہیں بیٹھ سکتا تو یہ انڈے اپنے ماحول کے اردگرد سے گرمائش حاصل کرتے ہیں اور سینکتے ہیں۔

پرندوں کے انڈے مختلف سائز کے ہوتے ہیں مگر گھونسلوں سے آسانی سے نہیں گرتے ۔ فوٹو کریڈٹ :نیشنل جیوگرافک سوسائٹی

  انڈے کا چھلکا بھی کیلشیم  سے بھرپور ہوتا ہے اور اگر غلطی سے آپ کھا لیں تو کوئی نقصان نہیں البتہ اس کو پیس کر پودوں کی مٹی میں ڈالنا انتہائی زرخیزی کا باعث ہے۔

نیا انڈا کھائیں یا پرانا ؟

بالکل سفید انڈا پرانا انڈا ہے جبکہ ایسا انڈا جس پرہلکے سے بادل نظر آرہے ہوں، نیا انڈا ہے۔ اسکی وجہ نئے انڈے کے چھلکے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے زرات موجود ہیں ۔جو آہستہ آہستہ جائیں گے اور پھر اس پر سفیدی چڑھے گی۔پرانے انڈے کا چھلکا بھی جلدی اترتا ہے  نئے انڈے کے مقابلے میں ۔

  ایک ہی مرغی کے مختلف رنگوں کے انڈوں سے اسکی غذائیت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا۔ سفید انڈا دنیا میں زیادہ اس لئے چلتا ہے کہ وہ چھوٹی مرغی سے آتا ہے جو کم اناج استعمال کرتی  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

لذیذ کھانوں سے ہاتھ روکنا کیوں نا ممکن ہے ؟

Related Articles

Back to top button