SUPER LEADS

کالعدم تحریک لبیک اور پی ڈی ایم کے احتجاج ، وزیر داخلہ نے منظر نامے سے غائب ہونے کی تیاری پکڑ لی

وقت اشاعت :22اکتوبر2021

ندیم چشتی ، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ کالعدم تحریک لبیک اور پی ڈی ایم کے احتجاج ، وزیر داخلہ نے منظر نامے سے غائب ہونے کی تیاری پکڑ لی ، وزیراعظم آفس نے روک دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق حکومت کو کالعدم تحریک لبیک کے بڑے احتجاج کا سامنا ہے ۔ جمعرات کےر وز تحریک کے کارکنوں نے لاہو رمیں احتجاج کیا اور اپنے ہیڈکوارٹرز کے باہر دھرنا دیا جس سے کئی سڑکیں بلاک ہو گئیں ۔ کارکنوں  نے میٹرو سٹیشن پر دھاوا بول دیا توڑ پھوڑ بھی کی ۔مظاہرین سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ۔احتجاج کو روکنے کےلئے لاہور کے خارجی راستوں پر کنٹینر کھڑے کر دیئے  گئے ہیں ۔ ادھر مظاہرین نے اسلام آباد لانگ مارچ شروع کر دیا جس سے کئی شہروں کے حالات گھمبیر ہو گئے ہیں ۔ پی ڈی ایم نے بھی رواں ہفتے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ایسے میں وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں تاہم وزیر داخلہ شیخ رشید نے معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے دبئی روانگی کا عندیہ دے دیا۔

انہوں نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ورلڈ کپ کےمیچز دیکھنے دبئی جارہے ہیں ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق شیخ رشید تحریک لبیک کے کارکنوں  کے احتجاج کو دیکھتےہوئے منظر نامے سے غائب ہونا چاہتےہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ مظاہرے میں تحریک لبیک کے کارکنوں نے   شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کا بھی گھیراؤ کرلیا تھا۔ اسی تناظر میں شیخ رشید تحریک لبیک کے کارکنوں کا دوبارہ سامنا نہیں کرنا چاہتے ۔

ذرائع نے  بتایا ہے کہ وزیراعظم آفس نے وزارت داخلہ کو احتجاج  پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دے رکھی ہے ۔ ایسے میں شیخ رشید دبئی روانگی کے پر تول رہے ہیں  تاکہ منظر نامےسے آؤٹ ہو کر عوامی ردعمل سے  بچا جائے ۔ دی سپر لیڈ ڈاٹ کام نے وزیر داخلہ سے دبئی روانگی کا شیڈول جاننے کے لئے رابطہ کیا مگر ان کا موقف سامنے نہ آسکا۔

Related Articles

Back to top button