امریکا میں اومی کرون ویرینٹ کے ایک ہی دن میں ایک لاکھ 20 ہزار کیس رپورٹ

وقت اشاعت :19دسمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ امریکا میں اومی کرون ویرینٹ کے ایک ہی دن میں ایک لاکھ 20 ہزار کیس رپورٹ ہونے سے کلبلی مچ گئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق دنیاکے بیشتر ممالک میں کورونا کے وار ایک بارپھر تیز ہوگئے ہیں ۔ امریکہ میں گزشتہ  روز  ایک لاکھ 20ہزار کیس رپورٹ ہوئے جس سے محکمہ صحت نے ہنگامی صورتحال کا الرٹ  جاری کر دیا۔ فلوریڈا میں کورونا ٹیسٹنگ سینٹرز کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔  برطانیہ میں ایک روز میں 93ہزار سےزائد نئے کیس سامنے آگئے۔نئی  کوروناپابندیاں  لگنے کی راہ ہموار ہو گئی ۔

برطانیہ میں  ایک دن میں کورونا وائرس کے 93ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوگئے۔111افراد ہلاک ہو گئے ۔  فرانس نے برطانیہ پر نئی سفری پابندیا ں لگا دیں۔ اسی طرح اسرائیل نے اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مزید7ممالک پر سفری پابندیاں لگادیں ۔بھارت میں کورونا ویکسین کی تین خوراکیں لگوانے والا شخص بھی  اومی کرون  ویرینٹ سےبیمار ہوگیاجس سے  طبی ماہرین پریشان ہو گئے ۔ ملک میں اومی کرون کے بڑھتے  کیسز کےسبب ممبئی میں 31دسمبر تک دفعہ 144نافذ کردی گئی ۔