SUPER LEADS

  ق لیگ کے شجاعت کی سربراہی میں  اتحادی حکومت سے تعلقات مضبوط ہونے لگے ، زرداری  کی ق لیگی صدر سے اہم ملاقات

وقت اشاعت :14جون2022

  دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ ق لیگ کے شجاعت کی سربراہی میں  اتحادی حکومت سے تعلقات مضبوط ہونے لگے ، زرداری  کی ق لیگی صدر سے اہم ملاقات ، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہو گیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ق لیگ کی منقسم سیاست میں اہم موڑ آگیا ہے ۔ پیر کے روز آصف زرداری  نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت  حسین سیاست کا اثاثہ ہیں، حکومت ق لیگ کے ساتھ جبکہ ق لیگ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ۔سابق صدر آصف زرداری کی آمد پر چوہدری شجاعت حسین سمیت وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین نے ان کا استقبال کیا  ۔

ملاقات کے دوران شجاعت حسین  نے کہا ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ  ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کھڑی ہے اوراپنا وعدہ نبھا رہی ہے اور نبھاتی رہے گی۔ملاقات کے بعد  وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں سے مختصر گفتگو  میں کہا  آصف علی زرداری آج ہمیں باقاعدہ طور پر کابینہ کا حصہ بننے پر مبارکباد دینے آئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کے مرکزی رہنما پرویز الہیٰ کو بھی حکومت کے ساتھ مل کر چلنے پر قائل کرتے ہوئے عمران خان  کی حمایت سے دستبرداری   کا کہیں گے اس سلسلے میں جلد پیشرفت بھی متوقع ہے ۔

Related Articles

Back to top button