دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ عمران دوبارہ وزیراعظم بنے تو بھارت نہیں بلکہ پاکستان کے لئے تباہ کن ثابت ہونگے ، سوشانت سارین کے تجزیے نے پاکستانیوں کو حیران کر دیا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق معروف بھارتی تجزیہ کار سوشانت سارین نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کی صورت میں بھارت کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں سے پاکستان کو پہلے ہی نقصان ہو چکا ہے آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔ اس لئے بھارت کو کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ۔
سوشانت نے مزید کہا کہ عمران خان کی حمایت کرنے کی وجہ ٹھوس ہے ۔ عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بن جائیں تو اچھا ہے کہ وہ انتہائی بے لگام واقع ہوئے ہیں۔ خلیجی ریاستوں سے پاکستان کی دیرینہ دوستی تھی، عمران خان نے انہیں بیگانہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں ایک ایسا حکمران چاہتے ہیں جو پاکستانیوں کو تقسیم کرے، جیسے عمران خان نے کیا۔
عمران خان ہی پاکستان کی معشیت کوبرباد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ سوشانت سارین نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ ایسا حکمران چاہتے ہیں جو پاکستان کی فوج کو تباہ کردے جو ملک کو جوڑنے والی واحد طاقت ہے۔ اسی لئے وہ عمران خان کی واپسی کے قائل ہیں ۔