SUPER LEADS

ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے گئے ۔اسلام آباد ہائیکور ٹ میں اس حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے ریمارکس  دیئے  کہ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت غیر موثر ہے ۔ انہوں نے عدالت کے سامنے سرنڈر بھی نہیں کیا۔یہ اہم مرحلہ ہے ۔ نیب کا بھی موقف سنیں گے ۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے  ضمانت لے کر باہر جانے والے نواز شریف نے سرجری نہیں کرائی۔ ایسی بھی یقینی اطلاعات ہیں کہ وہ کسی ہسپتال میں بھی داخل نہ ہوئے ۔

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے  نوازشریف کی  ضمانت ختم ہو چکی  ہے ۔  یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔یہ پورے نظام انصاف پر سوال کھڑے کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: حمزہ شہباز کورونا کا شکار، ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست

اس موقع پر نوازشریف کے وکیل   خواجہ حارث نے کہا  بغیر سنے سابق وزیراعظم  کو اشتہاری قرار دیا گیا۔  مشرف کو بھی اشتہاری قرار دینے کے باوجود سپریم کورٹ  نے وکیل کو سنا تھا۔ ایسے میں انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں ۔ عدالت نے  خواجہ حارث کے دلائل سے اتفاق نہ کیا اور ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

Related Articles

Back to top button