قاسم چوہان، سپر لیڈ نیوز، کراچی ۔ حکومت کے لئے نئی مشکل ،آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی، ترسیل معطل ہوگئی ۔ مصنوعی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
سپر لیڈ نیوز کےمطابق مطالبات کے حق میں آئل ٹینکر ایسوسی ایشن میدان میں اتر آئی ہے ۔ عملی طور پر حکومت پر دباؤ بڑھاتے ہوئے ایسوسی ایشن نے کام بند کر دیا جس سے کراچی سے اندرون ملک تیل کی ترسیل رک گئی ہے ۔ سینکڑوں ٹینکر ٹرمینلز میں لا کر کھڑے کر دیئے گئے ۔
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کو متعدد مرتبہ مطالبات کی منظوری کا پیغام بھجوایا تھا۔ بہت صبر کیا مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ ترجمان کے مطابق ہمارے مطالبات بہت ہی سادہ اور حل طلب تھے ۔ حکومت سے ملاقات کا بھی وقت مانگا مگر وفاقی وزیر نے ملنے سے انکار کر دیا ہمارے مطالبات پر غور کرنا تو دور کی بات ، ہمارا موقف تک نہیں سنا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہڑتال کے امید ہے حکومت راہ راست پر آجائے گی ۔
یہ بھی پڑھیے
واضح رہے کہ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا سب سے بڑا مطالبہ یہ ہے کہ انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے 2 فیصد کی جائے۔انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ایجنٹ ریٹ میں بھی ایک فیصد کمی کی جائے۔ اسی طرح آئل کمپنیوں کو 15 دن میں ادائیگی کا پابند کیا جائے، اور غیر قانونی لوڈنگ کی روک تھام کے لئے حکومت کلیدی کردار نبھائے ۔
حکومت کے لئے نئی مشکل ،آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی، ترسیل معطل