حکومت کو ایک  اور بڑ ا دھچکا، الیکشن  کمیشن نے  سینیٹر فیصل واوڈا کو  تا حیات نااہل قرار دیدیا

وقت اشاعت :10فروری2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ حکومت کو ایک  اور بڑ ا دھچکا، الیکشن  کمیشن نے  سینیٹر فیصل واوڈا کو  تا حیات نااہل قرار دیدیا، کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  چیف الیکشن  کمشنر نے  بڑا فیصلہ سنا دیا۔  فیصل واوڈا  کو سینیٹر کے منصب سے ہٹا دیا گیا۔ فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا   نے کاغذات نامزدگی   میں  غلط  بیانی  سے کام کیا۔ رہنما   تحریک  انصاف  نے غلط  بیان حلفی  جمع  کر وا کر قانون کی خلاف ورزی کی ۔ جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔ فیصل واوڈا  کو  آئین کے آرٹیکل  باسٹھ ون ایف کے تحت  تاحیات نااہل  قرار دیا جاتا ہے ۔ ان  کا بطور سینیٹر  کامیابی کا نوٹی فکیشن واپس لیا جاتا ہے۔   بطور ایم این اے ملنے والی  تنخواہ اور مراعات دو ماہ  میں واپس  لی جائے۔الیکشن کمیشن  کا کہنا ہےکہ    فیصل واوڈا  فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجو ع کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں ہمیں پہلے ہی اس فیصلے کا علم تھا۔ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے  اس طرح کے فیصلوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔