SUPER LEADS

افغانستان میں 20سالہ طویل جنگ کا اختتام ، آخری امریکی فوجی کی جہاز میں سوار ہونے کی تصویر سامنے آگئی

وقت اشاعت :01ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ۔ کابل ۔ افغانستان میں 20سالہ طویل جنگ کا اختتام ، آخری امریکی فوجی کی جہاز میں سوار ہونے کی تصویر سامنے آگئی۔  

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق بیس سال کی طویل جنگ و جدل کے بعد امریکی فورسز کا افغانستان سے انخلا مکمل ہوگیا۔ امریکہ نے وعدے کے مطابق  ڈیڈ لائن مکمل ہونے سے ایک روز پہلے ہی تمام فوجی کابل سے نکال لئے ۔ امریکی شہری بھی واپس چلے گئے ۔  آخری نکلنے والے فوجی  کا  نام میجر جنرل  کرس تھا جو سب سے آخر میں جہاز میں سوار ہوئے تو ان کی نائٹ وژن کیمرے سے لی گئی تصویر وائرل ہو گئی ۔ آخری امریکی فوجی طیارے میں قائم مقام امریکی سفیر راس ولسن اور امریکی فوج کے 82 ویں ایئر بورن ڈویژن کے سربراہ  بھی موجود تھے۔ادھر امریکا کا آخری طیارہ ٹیک آف کرتے ہی طالبان کا جشن  شروع ہو گیا۔ رات گئے طالبان رن وے پر آئے اور خوشی میں ہوائی فائرنگ کی ۔ طالبان نے امریکی انخلا کا جشن مناتے ہوئے خوست میں  علامتی تابوت نکالے 

Related Articles

Back to top button