SUPER WORLD

نئے ایرانی صدر امریکہ اور مغربی ممالک کے لئے کیسے ثابت ہوں گے ؟

وقت اشاعت :20جون2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ نئے ایرانی صدر امریکہ اور مغربی ممالک کے لئے کیسے ثابت ہوں گے ؟ایران کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں اترنے والے ملکی چیف جسٹس ابراہیم رئیسی  نے کامیابی سمیٹ لی ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق نئے صدر45دن کے اندر صدارتی حلف اٹھائیں گے۔حریفوں کی ابراہیم رئیسی   کو انتخابات جیتنے کی مبارکبادیں جاری ہیں ۔ سابق صدرحسن روحانی بھی نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دینے کیلئے ان کے گھرپہنچ گئے۔ایرانی وزارتِ داخلہ نے 90فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کےبعد ہی رئیسی کی جیت کا اعلان کر دیا تھا۔

انتخابات میں59ملین رجسٹرڈ شہریوں میں سے  28ملین افرادنے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔اس طرح نئے ایرانی صدر کو17.8ملین ووٹ پڑے۔ صدارتی امیدوار عبدالناصر نے اپنے حریف ابراہیم رئیسی کو خط لکھتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ابراہیم رئیسی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی اور مغرب کے بڑے ناقدین میں سے ہیں ۔

بحیثیت چیف جسٹس  سیاسی قیدیوں کو موت کی سزائیں سنانے پر امریکی پابندیوں کی زد میں بھی ہیں ۔مغربی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ان کے دور حکومت میں ایران کو مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ وہ انتہائی سخت گیر خیالات رکھتے ہیں اور امریکا سمیت مغربی اقوام کو ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button