سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ سابق صدر ٹرمپ کے لیے نیا قانونی پھندا،گرفتاری کے امکانات بڑھنے لگے ۔ ٹرمپ آرگنائزیشن کے سی ایف او نے حکام کے سامنے سرنڈر کردیا۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس سے چھٹی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل مشکلات کا شکار ہیں ۔ ایک کے بعد ایک نیا کیس ان کے گلے پڑتا جارہا ہے ۔ تازہ ترین دھچکا انہیں تب لگا جب ان کے سی ایف او نے گرفتاری دے دی۔ ٹرمپ پر فوجداری اور ٹیکس جرائم کے الزامات ہیں۔
ٹرمپ کے سی ایف او کی گرفتاری کے بعد انہیں آج مین ہٹن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ سی ایف او اقبال جرم نہیں کریں گے اور ہر صورت اپنے دفاع کی کوشش کریں گے ۔ سابق صدر ٹرمپ کے لیے نیا قانونی پھندا،گرفتاری کے امکانات بڑھنے لگے ؟امریکی میڈیا کے تبصروں کے مطابق اگر سی ایف او پر جرم ثابت ہو گیا تو ٹرمپ کی گرفتاری کے امکانات بڑھ سکتےہیں تاہم حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ دور حکومت کے تمام متنازع فیصلے بائیڈن حکومت نے آتے ہی ایک ایک کر کے ختم کردیئے ہیں ۔ اسی طرح ٹرمپ کے من پسند محکموں میں لگائے گئے من پسند لوگ بھی تبدیل ہو سکتے ہیں۔