امریکی طیاروں نے پھر افغانستان میں بمباری شروع کر دی

وقت اشاعت :8اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ بائیڈن کا گرین سگنل ، امریکی طیاروں نے پھر افغانستان میں بمباری شروع کر دی ، طالبان کی جارحیت روکنے کے لئے مختلف مقامات پر شیلنگ ہوئی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق امریکا نے ایک مرتبہ پھر افغانستان میں بمباری کی ہے ۔ امریکی طیاروں نے ہرات، ہلمند اور لشکر گاہ میں طالبان کے ممکنہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ افغان حکام نے بمباری کی تصدیق کی ہے ۔ حکام کے مطابق طالبان کے بڑھتے حملے روکنے کے لئے طیاروں نے ٹارگٹڈ آپریشن کئے ہیں جن میں طالبان کو بھاری نقصان پہنچا  ۔ دوسری جانب افغان طالبان کی کئی علاقوں میں پیشقدمی بھی جاری ہے ۔

افغان طالبان نے دو دن میں دوسرے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا  ۔شبرغان صوبے کا دارالحکومت جوزجان طالبان مخالف جنگی سردار جنرل دوستم کا آبائی شہر  بھی ہے ۔طالبان نے ان کے گھر پر قبضہ کرلیا ہے ۔ جنرل دوستم کابل میں موجود ہیں ۔ جوزجان شہر کے اہم مقامات ، داخلی اور خارجی راستوں میں طالبان نے اپنے جنگجو تعینات کر دیئے ہیں ۔ ادھر  امریکا اور برطانیہ نے  اپنے شہریوں کو پہلی دستیاب پرواز  سے افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے