دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے پہلی مرتبہ اپنی طلاق پر کھل کر بات کر دی ، زندگی کے چیلنجز سے بھی آگاہ کر دیا۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق اپنے پوڈ کاسٹ میں ماریہ بی نے کھل کر اپنی ناکام ازدواجی زندگی پر بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی فاطمہ محض تین سال کی تھی تو ان کے شوہر نے انہیں طلاق دے دی ۔ انہوں نے پسند کی شادی کی تھی جو کہ کامیاب نہ ہو سکی ۔ زندگی کے بہت سے نشیب و فراز کو اکیلے ہی نمٹا ہے ۔ بیس سال تک کرائے کے گھر میں رہی ہوں چند سال پہلے اپنا گھر خریدا ہے ۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ ماریہ بی بہت مالدار ہے ۔ ایسا نہیں ہے ۔ یہ زندگی بہت محنت سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ لوگوں کو لگتا ہے کہ ماریہ بی راتوں رات امیر ہو کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچی ہیں ۔ بہت سے لوگ بہت کچھ کہہ جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے طلاق ہوئی تو معاشرے نے طعنے دیئے ۔ لیکن جب برانڈ کی مالکن بن گئی تو بھی ایک مافیا میرے پیچھے پڑ گیا اور پراپیگنڈا شروع کر دیا جو کہ اب تک جاری ہے ۔