SUPER LEADS

ٹانک میں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر چار پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، ڈی آئی خان ۔ ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد چار پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا، آج ہی علاقے میں پولیو مہم شروع کی گئی تھی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ  کے مطابق ٹانک کی یونین کونسل شیخ اتار کے علاقے گاؤں جیوس میں پولیو ورکرز کو اغوا کیا گیا جس کے بعد علاقے میں پولیو مہم روک دی گئی ہے جو آج ہی شروع کی گئی تھی ۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ علاقے میں چار ورکرز کو گن پوائنٹ پر اٹھایا گیا جبکہ دہشت گردوں نے جاتے ہوئے فائرنگ بھی کی ۔

پولیس نے پولیو ورکرز کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ آج خیبر پختونخوا کے اضلاع ہنگو، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چار روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع کی گئی تھی ۔

ہنگو میں ڈی پی او صلاح الدین کنڈی، بنوں میں ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او ضیاء الدین احمد انسدادِ پولیو مہم کے سیکیورٹی انتظامات کی براہِ راست نگرانی کر رہے تھے مگر اس واقعے کے بعد ورکرز میں بے یقینی اور خوف کی فضا ہے ۔

Related Articles

Back to top button