SUPER LEADS

ظہیرالسلام نےمارشل لالگانےکی دھمکی دی تھی،نوازشریف

دی سپر لیڈ، لاہور ۔ ظہیرالسلام نےمارشل لالگانےکی دھمکی دی تھی،نوازشریف  نے ن لیگی سنٹرل ایگزیکٹو سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں بڑا انکشاف کر دیا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں نوازشریف نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے فون کر کے کہا تھا کہ استعفا پیش کریں ورنہ مارشل لا لگ سکتا ہے ۔اس دھمکی کے بعد فیصلہ کر لیا تھا کہ استعفیٰ نہیں دوں گا۔  انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک نے تسلیم کیا کہ فیصلہ دباؤ میں آکر کیا تھا۔

عاصم سلیم باجوہ کو گرفتار کیا جانا تھا۔لیکن شہباز شریف پکڑ میں آگئے ۔عاصم باجوہ سے اثاثوں کا پوچھنے کی کسی کی ہمت نہیں ۔  نوازشریف نے کہا کہ  کہا جاتا ہے فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرتی تو مولانا عبدالغفور حیدری کے بیان کا کیا مطلب ہے؟مولانا عبدالغفور حیدری کو جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ ہم نوازشریف کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، آپ بیچ میں نہ آئیں۔

کیا مولانا عبدالغفور حیدری کے بیان کی کوئی تردید ہوئی؟ اس بیان کا کیا مطلب ہے؟جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بار کے اجلاس میں کیا کہا؟ کیا اس پر کوئی کارروائی ہوئی؟پارلیمنٹ کو کٹھ پتلی اور ربڑ سٹمپ بنادیاگیا۔سلیکٹڈ وزیراعظم کو لایا گیا جس میں  فیصلہ سازی کا فقدان ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:نوازشریف کے بیانیہ کا بوجھ اٹھایا آسان نہیں ، مریم نواز

عمران خان نے ن لیگی دور کی اقتصادی کامیابیوں پر پانی پھیر دیا۔ قائد ن لیگ نے مزید کہا کہ عوام بجلی اور گیس کا بل دینے کے قابل نہیں رہے۔  دو وقت کی روٹی امتحان بن گئی ہے ۔ لوگوں کی سفید پوشی کا جنازہ نکال دیاگیا ۔

Related Articles

Back to top button