SUPER LEADS

پولیس کانامعلوم افرادکےخلاف احتجاج،مریم نوازکاخراج تحسین

3گھنٹے قبل

 پولیس کانامعلوم افرادکےخلاف احتجاج،مریم نوازکاخراج تحسین ۔ ن لیگ کی نائب صدر نے کہا اب عوام کو سمجھ آگئی ہے ادارے کون تباہ کرتا ہے ۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق مریم نواز نے سندھ پولیس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتےہوئے افسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جس طرح ظلم اور جبر کے خلاف سندھ پولیس نے احتجاج ریکارڈ کرایا وہ قابل تحسین ہے ۔ دھونس اور جبر کے سامنے جھک جانے سے انکار کرتے ہوئے سندھ پولیس نے چھٹی کی درخواست دے دی ۔

اداروں کو تباہ کرنے کا راگ الاپنے والوں کو معلوم ہوگیاہے کہ  ادارے درحقیقت تباہ ہوتے کیسے ہیں ۔ انکو کون تباہ کرتا ہے ، شاباش سندھ پولیس ہمیں آپ پر فخر ہے ۔ مریم نواز نے  حکومت پر بھی شدید تنقید کی ۔

مریم نواز نے کہا کہ  نالائق وزیراعظم  نے ملک کا بڑا نقصان کیا ۔ عمران خان نے اگر اپنے پہلے دو سال میں اپوزیشن کے خلاف کارروائیوں کے بجائے کارکردگی پر توجہ دی ہوتی تو آج لوگ انہیں جھولیاں اٹھا اٹھا کر بدعائیں نہ دے رہے ہوتے ۔

یہ بھی پڑھیئے:

انہوں نے کہا کہ ادویہ کی قیمتوں  میں پھر اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ دو سال میں بیرونی قرضے 17ارب ڈالر بڑھ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر مقدمات بناؤ گے تو جیلیں کم پڑ جائیں گی ۔ پاکستان کا بچہ بچہ ووٹ کو عزت دو کا مطالبہ کر رہاہے ۔ نوازشریف کا بیانیہ پورے پاکستان میں گونج رہا ہے ۔ ہر گھر سے آواز آرہی ہے ۔ حکومت کے خلاف ریفرنس عوامی عدالت میں دائر ہو چکا ہے اور وہ نیب کی طرح جعلی ہرگز نہیں۔

Related Articles

Back to top button