یہ وقت بھی آنا تھا؟ انگلش کرکٹ بورڈ A یاB نہیں بلکہ C ٹیم بھیجے گا ۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہوگئے ہیں تاہم ٹیم جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی ۔
سپر لیڈ نیوز کےمطابق انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے مصروفیات کاجواز بنا کر سی ٹیم پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ تاہم سی ٹیم کو بھیجنے سے پہلے بھی ایک برطانوی وفد آکر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز اور آسٹریلیا کی لیگ میں مصروفیت کے باعث انگلش کھلاڑی مصروف ہونگے ۔ایسے میں پاکستان تیسری درجے کی ٹیم بھیجنے پر ٖغور جاری ہے ۔یہ دورہ بھی سکیورٹی سے مشروط ہوگا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو سیکورٹی کی یقین دہانی کے بعد باضابطہ طور پر دورے کا اعلان کرے گا۔۔ تاہم امکانات روشن ہیں ۔
یہ بھی پڑھیئے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال جنوری میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے انگلینڈ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دے رکھی ہے۔ پی سی بی نے انگلش بورڈ کو دورہ پاکستان کے لیے تیرہ سے بیس جنوری تک کی تاریخیں دی ہیں ۔
One Comment