SPORTS

حسن علی نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا

سپر لیڈ نیوز ، واشنگٹن ڈی سی ۔ حسن علی نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا۔ اس سے پہلے فاسٹ باؤلر نے اپنے بیان میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں حصہ نہ لینے کی تصدیق کی تھی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے سٹرائیکنگ باؤلر حسن علی نے گھریلو مصروفیات کی بنا پر پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا ۔ ٹیم مینجمنٹ  کے مطابق حسن علی نے گھریلو امور کی وجہ سے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کی ۔

دوسری جانب حسن علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے انہیں گھر  جانے کی اجازت دے دی ہے ۔ وہ ان کے مشکور ہیں۔ گھریلو زندگی اور اہل خانہ سے بڑھ کر یقینا کچھ نہیں ہوتا مگر پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں حصہ نہ لینے کا افسوس ضرور رہے گا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کےلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیاتھا تاہم اس کے بعد اچانک انہوں نے فیصلہ واپس لے لیا اور ٹیم مینجمنٹ کو اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ۔

Related Articles

Back to top button