دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، سکردو۔ ساجد سدپارہ والد کی لاش کیمپ فور تک لے آئے ، برف میں قومی پرچم لگا کر عارضی طورپر محفوظ کر دی ۔ ان کے بلند عزم کی بھرپور داد دی جارہی ہے ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ساجد سدپارہ والد کی لاش کیمپ فور تک لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ یہ مقام بوٹل نیک سےبہت نیچے ہے اور کے ٹو سر کرنے کے لئے آخری بیس کیمپ ہے ۔ اس کے نیچے کیمپ تھری ہےجس کے بعد مرکزی بیس کیمپ ہے ۔ قومی ہیرو علی سد پارہ کے جسد خاکی کو کیمپ تھری تک لانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
بیٹے ساجد سدپارہ نے جسد خاکی کو کیمپ فور پر محفوظ کر نے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے ۔ انہوں نے اپنےو الد کی میت کا چہرہ یا مناسب فاصلے سے بھی کوئی تصویر جاری نہیں کی ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ قرآن خوانی اور فاتحہ کے بعد علی سدپارہ کو برف میں محفوظ کردیا ۔ انہوں نے جسد خاکی کو بیس کیمپ تک لانے کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے ۔