یوسف حسُین ۔ کیمسٹری سائنس کی اہم ترین شاخ ہے ۔ اس مضمون میں کیمسٹری سے تعلق رکھنے والی اہم معلومات دی جارہی ہیں۔ قارئین استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔
ایٹم (Atom)
کسی بھی ایلیمنٹ کا چھوٹا سے چھوٹا نیوٹرل یونٹ جس میں اس ایلیمنٹ کی کیمیائی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔
بیرومیٹر (Barometer)
پریشر معلوم کرنے والا ایک آلہ۔
کیمیکل بونڈ (Chemical Bond)
وہ "فورس” جو دو یا دو سے زیادہ ایٹمز کو آپس میں جوڑے رکھتی ہے۔۔
الیکٹران (Electron)
ایٹم میں پایا جانے والا نیگٹیو چارج والا پارٹیکل۔ ایٹمز کی کیمیکل پراپرٹیز کا تعلق الیکٹرانز کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔
گراؤنڈ سٹیٹ (Ground State)
الیکٹران یا ایٹم وغیرہ کی سب سے کم انرجی والی حالت۔
ہومولوگس سیریز (Homologous Series)
ایک جسی خصوصیات رکھنے والے آرگینک کمپاؤنڈز کی فیملی کو ہومولوگس سیریز کہا جاتا ہے۔ جیسے الکوحلز ان آرگینک کمپاؤنڈز کو کہا جاتا ہے جن میں ایک ہائیڈروجن ایٹم اور ایک آکسیجن ایٹم پر مشتمل ہائڈروکسل گروپ موجود ہو۔ یعنی الکوحل کسی ایک کمپاؤنڈ کا نام نہیں ہے، یہ کمپاؤنڈز کی ایک فیملی ہے۔ الکوحل کو عام زبان میں لوگ شراب کہتے ہیں، یعنی ایک ہومولوگس سیریز ہے۔
آئیڈیل گیس (Ideal Gas)
ایسی گیس جس کے مالیکیولز کے درمیان اٹریکشن یا رپلشن کی فورسیز نا ہوں، اس کے مالیکیولز صرف آپس میں ٹکراتے وقت ہی ایک دوسرے سے انٹریکٹ کریں۔ کوئی بھی گیس ہر ٹیمپریچر، پریشر وغیرہ پر آئیڈیل نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پر ہائیڈروجن میں روم کمرے کے درجہ حرارت پر آئیڈیل بہیوئیر زیادہ ہوگا اور پانی کے بخارات میں آئیڈیل بیہیوئیر کم ہوگا۔
جول (Joule)
انرجی کا ایک یونٹ۔
کیلون (Kelvin)
انٹرنیشنل سسٹم میں درجہ حرارت کی پیمائش کرنے کے لیے استعمال ہونے والا یونٹ۔
لیکوئیڈ (Liquid)
مادے کی ایسی حالت اپنا والیوم برقرار رکھتی ہے لیکن شکل نہیں۔ مثال کے طور پر ایک لیٹر پانی کو جگ میں ڈالیں یا بوتل میں، والیوم ایک لیٹر ہی رہتا ہے۔ لیکن جگ میں پانی کی شکل جگ جیسی ہو جاتی ہے اور بوتل میں بوتل جیسی۔
میٹل (Metal)
وہ ایلیمنٹس جو حرارت اور بجلی کے اچھے کنڈکٹرز ہوتے ہیں۔ سونا، چاندی، کوپر، آئرن، ایلومینیم وغیرہ۔ بجلی کی تار چھیلنے پر جو گولڈن کلر کی تاریں نکلتی ہیں اندر سے وہ کوپر سے بنی ہوتی ہیں۔
نون میٹل (Non-metal)
و ہ ایلیمنٹس جو جنریلی حرارت اور بجلی کے کنڈکٹر نا ہوں۔ جیسے سلفر، ہائیڈروجن، نائٹروجن وغیرہ۔
آرگینک کمپاؤنڈ (Organic Compound)
کاربن کے کمپاؤنڈز جن میں کاربن کے ساتھ ہائیڈروجن، آکسیجن، نائٹروجن وغیرہ لگے ہوں۔ جسم میں موجود پروٹینز، کاربوئیڈریٹس، ڈی این اے وغیرہ آرگینک کمپاؤنڈز ہی ہیں۔
فوٹون (Photon)
الیکٹرومیگنیٹک ریڈی ایشنز کا فنڈامینٹل یونٹ۔ وزیبل لائیٹ، ایکس ریز، ریڈیو ویوز وغیرہ الیکٹرومیگنیٹک ریڈی ایشنز ہیں۔
ریڈیو ایکٹیویٹی (Radioactivity)
غیر قیام پذیرنیوکلیائی سے خودبخود الفا، بیٹا اور گیما ریز وغیرہ کا اخراج ریڈیو ایکٹیویٹی کہلاتا ہے۔ یہ کام قدرتی طور پر بھی ہوتا ہے اور مصنوعی طور پر بھی کیا جاتا ہے۔ کینسر کے مریضوں کی ریڈیوتھراپی اسی عمل سے کی جاتی ہے۔
اسکیننگ ٹنلنگ مائیکروسکوپی (Scanning Tunneling Microscopy)
اس ٹیکنیک میں الیکٹرانز کو استعمال کرتے ہوئے ایٹامک لیول پر جا کر کسی چیز کی سطح کی تصاویر لی جاتی ہیں اور چیز کے خواص کو سٹڈی کیا جاتا ہے۔
تھرموڈائنیکمس (Thermodynamics)
کیمسٹری کی اس برانچ میں اینرجی کی ایک شکل سے دوسری شکل میں ہونے والی تبدیلیوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر گاڑی کا انجن فیول کو جلا کر اس میں موجود کیمیکل اینرجی سے حرارت حاصل کرتا ہے اور پھر اس حرارت کو ورک میں تبدیل کر کے گاڑی کو چلایا جاتا ہے۔ کیمیکل اینرجی، حرارت اور ورک اینرجی کی ہی مختلف حالتیں ہیں۔
ان سیچوریٹیڈ کمپاؤنڈز (Unsaturated Compounds)
وہ آرگینک کمپاؤنڈز جن میں دو کاربن ایٹمز کے درمیان دو یا تین بونڈز موجود ہوں۔ اس کے برعکس اگر دو کاربن ایٹمز نے آپس میں بس ایک ہی بونڈ بنایا ہوا ہے تو حاصل ہونے والے کمپاؤنڈ کو سیچوریٹیٹد کمپاؤنڈ کہتے ہی۔ کوکنگ اوئل میں ان سیچوریٹیٹد کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جبکہ گھی میں سیچوریٹیڈ کمپاؤنڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
ویلنس الیکٹرونز (Valence Electrons)
کسی ایٹم کے سب سے باہر والے شیل میں پائے جانے والے الیکٹرونز۔
ویو فنکشن (Wavefunction)
وہ میتھمیٹکل فنکشن جو الیکٹرون کی خصوصیات کی وضاحت کرتا ہے۔
زینون (Xenon)
ایک نوبل گیس۔
ییلڈ (Yield)
کیمیکل ری ایکشن کے نتیجے میں حاصل ہونے والی پروڈکٹس کی مقدار۔
زنک (Zinc)
ایک میٹل۔ زنک روزمرہ زندگی میں بہت ساری چیزوں میں استعمال ہوتی، مثال کے طور پر ریموٹ کنٹرول کے سیل کی باہر والی کورنگ زنک سے ہی بنی ہوتی ہے۔