SUPER FEATURE

مہنگائی کو قابو کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ۔۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ قریب آتے ہی منافع خوروں کی حسب سابق چاندی ہوگئی ہے ۔ ملک میں کوئی بھی ایسا شہر نہیں جہاں گراں فروشی نہ ہو ۔ کراچی میں مہنگے دودھ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے ۔ ایک ہی روز میں دودھ کی فی لٹر قیمت میں دس روپے اضافہ ہو گیا ۔

سپر لیڈ نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کی تمام مارکیٹ میں دودھ فروشوں نے قیمتوں میں از خود اضافہ کر دیا ہے یوں بعض مقامات پر دودھ 120روپے فی لٹر تک فروخت ہو رہا ہے ۔ واضح رہے کہ کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ میں دودھ کا سرکاری ریٹ94 روپے فی لٹر مقرر ہے لیکن کسی بھی علاقے میں اس ریٹ لسٹ کی پاسداری نہیں کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب مہنگائی کی صورتحال دیگر شہرو ں میں حوصلہ افزا نہیں ۔

لاہور کے سستے ماڈل بازاروں میں ہر چیز مہنگی دکھائی دے رہی ہے ۔ ٹماٹر 90 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ آلو72 ،پیاز 35 ، لہسن180 روپے فی کلو تک جا پہنچے ہیں ۔ اسی طرح سبزیوں کی قیمتوں میں بھی استحکام نظر نہیں آرہا ۔ بھنڈی90 ، کریلے65 روپے کلو جبکہ ادرک کی قیمت 315 روپے کلو ہو گئی ہے ۔

Related Articles

Back to top button