افغانستان میں ملبوسات کی تشہیر کرنے والے مجسموں کے سر قلم کئے جانے لگے

وقت اشاعت :5جنوری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کابل ۔ افغانستان میں ملبوسات کی تشہیر کرنے والے مجسموں کے سر قلم کئے جانے لگے ، دکاندار خود ہی مجسمے ہٹانے لگے ۔

دی سپر لیڈڈاٹ کام کے مطابق طالبان حکومت کی فیصلہ سازی میں ایک اور نیا فیصلہ شامل ہوگیا ہے ۔ منگل کے روز طالبان حکومت کی جانب سے ایک اعلان کیا گیا جس سے دکانداروں میں خوف پھیل گیا۔ طالبان نے تمام دکانداروں کو  ملبوسات کی تشہیر کے لئے رکھے جانے والے مجسموں کے سر قلم کرنے کا کہا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے صوبہ ہرات میں دکانداروں نے خود ہی مجسموں کے سر قلم کر نے شروع کر دیئے ۔ طالبان کے مطابق کسی بھی مجسمے کا سر نظر آیا تو دکاندار کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیے

اس سے پہلے طالبان کے آتے ہی  بڑے فیشن برانڈز کو بھی کام بند کرنے کے احکامات دیئے گئے جس پر عمل کرتے ہوئے کابل کی مرکزی مارکیٹ سے تمام بڑی برانڈز راتوں رات ہی سامان لے کر غائب ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے آنے کے بعد کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے افغانستان کے معاشی حالات بدترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔