کپتان کے مشیر ارب پتی نکلے

کابینہ ڈویژن  نے وزیراعظم کے معاونین اور مشیروں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔   تفصیلات کے مطابق  کپتان کے مشیروں میں سے  سات غیر  ملکی شہریت یا دوہری شہریت کے حامل نکلے ۔   

ندیم بابر کے اثاثوں کی مالیت ڈھائی ارب سے زائد ہے

معاون خصوصی ندیم بابر سب سے امیر مشیر نکلے  جو  ڈھائی ارب سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ۔ زلفی بخاری کی دوہری شہریت ثابت  ہو گئی ۔  شہباز گل  ، معید یوسف گرین کارڈ ہولڈر نکلے ۔ معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس کے پاس کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت رکھتی ہیں ۔

 ندیم افضل چن   کینیڈین شہریت  بھی رکھتے ہیں ۔ معاون خصوصی برائے پٹرولیم امریکا کی بھی شہریت  رکھتے ہیں ۔۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیر اعظم کے  پندرہ  معاونین خصوصی میں 7 دوہری شہریت کے حامل ہیں۔  حکومت  نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور مشیروں کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی ۔

 زلفی بخاری پر دولت کی دیوی ہمیشہ سے مہربان

کابینہ ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق زلفی بخاری    لندن میں 48 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈز کی جائیداد کے  مالک  ہیں ۔ اسلام آباد میں 34 کنال اراضی پر مشتمل پلاٹس رکھتے ہیں جبکہ بیرون ملک بینکوں میں 17 لاکھ پاؤنڈ کی رقم بھی رکھتے ہیں ۔ انکے اثاثوں کی مالیت دو ارب روپے سے زائد  بتائی گئی ہے ۔

 عاصم سلیم باجوہ  قیمتی پلاٹس کے مالک

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ کےپاس گلبرگ گرین اسلام آباد  میں7کروڑ45لاکھ روپےکاپلاٹ ہے ۔کراچی میں4کروڑ10لاکھ کاایک کنال کارہائشی پلاٹ  ہے جبکہ لاہورمیں 2کروڑ 95لاکھ روپےکا کمرشل پلاٹ بھی ان کے نام ہے  

شہزاد اکبر کے اثاثے  بھی کروڑوں میں ۔۔

احتساب کی بات کرنے والے شہزاد اکبر بھی کروڑوں کےا ثاثوں کے مالک نکلے ۔ 65 لاکھ روپے رہائشی زمین بھی ان کے نام ہے ۔ شہزاد اکبر  کے چار کروڑ 54 لاکھ روپے  بینکوں میں موجود ہیں ۔  اہلیہ کے پاس  ایک  کروڑ 33 لاکھ روپے کے 2 پلاٹ موجود ہیں۔۔اکاؤنٹس میں ستر لاکھ روپے جمع  ہیں ۔

رزاق داؤد  اور اہلیہ  پونے دو ارب  روپے اثاثوں کے مالک نکلے  ۔عثمان ڈار  کی  66 لاکھ 75 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے ۔دو کروڑ روپے کے اسٹاک ایکسچینج میں شیئر ز  موجود ہیں ۔ شہزاد قاسم    کے سترہ کروڑ  کے اثاثے  ہیں ۔ امریکا اور دبئی میں اپنے گھر ہیں ۔حفیظ شیخ  30کروڑ اثاثے رکھتے ہیں ۔