نوازشریف نےٹویٹرجوائن کرلیا،پاکستان میں مقبولیت کےنئےریکارڈ

دی سپر لیڈ، اسلام آباد۔ نوازشریف نےٹویٹرجوائن کرلیا،پاکستان میں مقبولیت کےنئےریکارڈ  بن گئے ۔ ہفتے کی شام بنائے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ  نے محض ڈیڑھ گھنٹے میں تیز ترین پچاس ہزار فالوورز کا ریکارڈ بنا لیا۔

مریم نواز نے ہفتے کی شام ایک ٹویٹ کیا اور نوازشریف کے ٹویٹر جوائن کرنے کی اطلاع دی ۔ مریم نواز کی ٹویٹ کےفورا بعد دیکھتے ہی دیکھتے نوازشریف کےاکاؤنٹ میں فالوورز کی تعداد بڑھنے لگی ۔ فی سیکنڈ سینکڑوں فالوورز آنے کے بعد نوازشریف نے ایک گھنٹے بعد پہلی  ٹویٹ کی ۔۔جس میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا دیا ۔ نوازشریف کی پہلی ٹویٹ کا ردعمل بھی بہت تیز رہا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں ری ٹویٹس اور تبصرے آگئے ۔

اس موقع پر سیاسی مخالفین بھی میدان میں اتر آئے اور نوازشریف کے اکاؤنٹ پر تبصروں کی بھرمار کر دی ۔ تاہم زیادہ تر تبصرے نوازشریف کے حمایتیوں کی جانب سے ہی کئے گئے ۔ مسلسل ٹویٹس کے بعد “ٹویٹر ویلکم نوازشریف” کا ٹرینڈ پہلے نمبر پر آگیا۔ اس کے ساتھ ہی “نوازشریف” نام کا ٹرینڈ دوسرے اور اپوزیشن اے پی سی تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

دوسری جانب مریم نواز نے اے پی سی کے حوالے سے بھی ایک ٹویٹ داغی ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی آواز گھر گھرگونجے گی۔ روک سکو تو روک لو۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نواز شریف بولنے لگے توجان پرکیوں بن گئی ہے؟ کنٹینر پر گالیاں دی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:نوازشریف کی سیاسی میدان میں واپسی ، ملک میں بڑی ہلچل

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سول نافرمانی کی تلقین ہوئی ۔ بجلی کے بل پھاڑنے والوں  اور پولیس پر حملے کرانے والوں کو تو نوازشریف نے نہیں روکا تھا۔۔نہ ہی پیمرا کو استعمال کیا گیا۔

One thought on “نوازشریف نےٹویٹرجوائن کرلیا،پاکستان میں مقبولیت کےنئےریکارڈ

Comments are closed.