مودی کی جانب سے عمران خان کےلئے نیک تمناؤں پر بحث کیسی ؟

مودی کی جانب سے عمران خان کےلئے نیک تمنائیں  سوشل میڈیا پر بحث  کا باعث بن گئیں ۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے   مودی کے ٹویٹ کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق  عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد وزیراعظم نریندر  مودی نے بھی ٹویٹ کی اور عمران خان کی صحت یابی کےلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی کی ٹویٹ تو مختصر تھی  مگر دیکھتےہی دیکھتے یہ ٹویٹ وائرل ہو گئی اور صارفین کی بڑی تعداد اس ٹویٹ کا حوالہ دینے لگی ۔

  بعض بھارتی شہریوں نے  اس ٹویٹ کا مذاق بنایا تو کئی ایسے بھی تھے جو اس ٹویٹ کو ناپسند کرتے دکھائی دیئے ۔

بھارتی صارفین کے مطابق مودی جی کو عمران خان کی خیریت دریافت نہیں کرنی چاہیے تھی ۔ کئی ایسے صارفین بھی نظر آئے جن کے مطابق مودی کو ایک دشمن ملک کے سربراہ  سے روابط بحال کرنے کی کوششیں نہیں کرنی چاہئیں ۔ دوسری جانب پاکستانیوں بالخصوص پی ٹی آئی کے صارفین نے مودی کی ٹویٹ کی ٹویٹ کی ۔