پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پی آئی اے کی نجکاری کے لئے ادارے کو جان بوجھ کر بدنام کر رہی ہے ۔ بلاول بھٹو کا مذکورہ موقف ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب قومی ادارے کی نجکاری کا فیصلہ سامنے آیا ہے ۔ ایک اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا ایئر پورٹس کی فروخت ملک کی سکیورٹی کو داؤ پر لگا دے گی ۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ عمران خان قیمتی زمینیں دوستوں کو نوازنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ، منافع میں چلنے والے اداروں کو بھی فروخت کیا جارہا ہے ۔بلاول نے مزید کہا عمران خان کا ایجنڈا ملک کی تباہی ہے۔اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کو فاشسٹ بھی کہہ دیا اور واضح کیا کہ پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔