SUPER POLITICSSUPER WORLD

ٹرمپ11کشتیوں کولےڈوبے

ٹرمپ11کشتیوں کولےڈوبے ۔ یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک جھیل میں انتخابی مہم کے دوران پیش آیا۔حمایتیوں نے  لانچز اور کشتیوں پر مارچ کیا مگر گیارہ کشتیاں ڈوب گئیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق ٹیکساس  کے دارالحکومت آسٹن کے قریب ٹریوس جھیل میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں کشتیوں پر مارچ کیا گیا۔ اس مارچ کو ٹریوس ٹرمپ بوٹ پریڈ  کا نام دیا گیا تھا۔

منتظمین نے اسے فیس بک لائیو سٹریم کرنے کا انتظام کر رکھا تھا۔ مگر جیسے ہی ریس شروع ہوئی تمام کشتیوں نے مقررہ رفتار سے تجاوز کرنے کی کوشش کی یوں یہ پریڈ ایک ریس کی شکل اختیار کر گئی ۔ پانی میں لہریں اونچی ہوتی چلی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:فیس بک نے امریکی الیکشن کے اشتہارات بند کردیئے

اس طرح دیکھتے ہی دیکھتے گیارہ کشتیاں پانی کی لہریں بلند ہونےسے ہچکولے کھاتے ہوئے ڈوب گئیں ۔ ٹریس کاؤنٹی کے شیرف  دفتر کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ کوئی شخص زخمی بھی نہیں ہوا۔

جھیل میں کشتیوں کو ہچکولے کھاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔فوٹو کریڈٹ:رائٹرز

کشتیاں ڈوبتے ہی ریسکیو سروس نے تمام افراد کو پانی سے باہر نکال لیا ۔ شرکا نے لائف جیکٹس پہن رہی تھیں ۔ واقعے کے بعد انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کسی تخریب کے شواہد نہیں ملے ۔ دوسری جانب انتظامیہ کے مطابق کشتیوں نے طے شدہ رفتار سے تجاوز کیا ہے ۔ انہیں بارہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مارچ کا کہا گیا تھا۔ بعض کشتیوں نے خلاف ورزی کی جس کے بعد لہریں اونچی ہوتی گئیں۔واضح رہے کہ ٹریوس جھیل کی اوسط گہرائی 61میٹر ہے ۔

Related Articles

Back to top button